روس کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم کرنے کا اعلان

   

ماسکو ۔ روس نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت جلد ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ روس کے وزارت خارجہ نے کہاہے کہ روس نے انسانی حقوق کونسل کی اپنی رکنیت جلد از جلد ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت نے کہاکہ روسی فریق جنرل اسمبلی کی طرف سے 7 اپریل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں روسی فیڈریشن کی رکنیت کو معطل کرنے کے لیے منظور کی گئی قرارداد کو غیر قانونی سمجھتے ہیں۔