روس کا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا اعلان

   

ماسکو ۔ افغانستان کے لیے روس کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کو عملی طورپر تسلیم کیا جا رہا ہے، جنوری کے آخر میں کابل میں ٹرائیکا پلس کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ روسی میڈیاکو دیے گئے انٹرویو میں ضمیر کابلوف کا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے سوال پر کہنا تھا کہ سیاسی طور پر تسلیم کرنا ایک علامتی عمل ہے، تاہم عملی طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طالبان وفد نے ماسکو اجلاس میں شرکت کی جس میں انہیں 10ممالک کے مندوبین سے ملنے کا موقع ملا ہے۔ ضمیر کابلوف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جامع حکومت، خواتین کے حقوق کے احترام کی ضرورت ہے۔