ماسکو : روس نے گزشتہ شب یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا۔ یوکرینی فضائیہ نے بتایا ہے کہ کیف کے علاوہ 6 دیگر شہریوں پر روس نے 55 میزائل اور 21 ڈرونز سیحملے کیے ہیں جن میں سے 39 میزائلوں اور 20 کے قریب ڈرونز کو ہمارے دفاعی نظام نے تباہ کر دیا ہے۔ یوکرینی حکام نے بتایا کہ ان حملوں سے ہماری توانائی کی تین تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔سوشل میڈیا پر بیان میں یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ان حملوں کی مذمت کی ہے۔
بہاماس نے فلسطین کو تسلیم کر لیا
ٹرینڈاڈ : بہاماس نے سرکاری سطح پر فلسطین کو تسلیم کر لیا ہے۔بہاماس وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بہاماس حکومت فلسطینیوں کے، آزادانہ شکل میں اپنی سیاسی حیثیت کا تعین کرنے اور کسی جبر کے بغیر اپنے سماجی، ثقافتی و اقتصادی وجود کو برقرار رکھنے کے، حق کی حمایت کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بہاماس، دو حکومتی حل کی حمایت کرتا اور سرکاری سطح پر فلسطینی حکومت کو تسلیم کرتا ہے”۔واضح رہے کہ اپریل کے مہینے میں باربادوس اور جمیکا نے بھی فلسطین کو سرکاری سطح پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔