ماسکو : روس یکم ستمبر کو 2 سالہ پائلٹ پروگرام کے حصے کے طور پر پہلی بار اسلامی بینکاری کا آغاز کر رہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 4 اگست کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک قانون پر دستخط کیے تھے جس میں اسلامی بینکاری کی فزیبیلٹی کا جائزہ لینے کا ذکر شامل تھا۔رپورٹس کے مطابق یہ پائلٹ پروگرام 4 مسلم اکثریتی علاقوں میں شروع ہوگا اور کامیابی کی صورت میں اسے باقی ممالک میں بھی متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روس میں ڈھائی کروڑ تک مسلمان موجود ہیں۔
میکسیکو میں مسلح حملہ
6 افراد ہلاک
میکسیکوسٹی : میکسیکو کے صوبہ چیاپاس کے سرحدی قصبے میں ہوئے مسلح حملے کے دوران چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ چیاپاس اٹارنی کا کہنا ہے کہ سیلتیپیک نامی علاقے میں پچاس کلومیٹر سرحد سے دور ایک ٹرک پر مسلح حملہ کیا گیا جس میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ گزرگاہ تارکین وطن کے زیر استعمال ہے جہاں جالیسکو اور سینالواا نامی گروہوں کے درمیان زور آزمائی بھی رہتی ہے۔ ہلاک شدگان کی شناخت کے بارے میں فی الوقت اطلاعات نہیں ہیں۔اس حملے کے بعد علاقے میں عوام نے جرائم پیشہ گروہوں کی دھمکیوں اور لوٹ مار کے خلاف احتجاجی پیدال مارچ بھی کیا ہے۔