بیجنگ، 31جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس نے میڈیم رینج نیوکلیائی فورس (آئی این ایف) معاہدے کے سلسلے میں امریکہ کو وارننگ دی ہے کہ معاہدے سے متعلق اس دھمکی بھرے انداز سے کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے ۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو امریکہ کے ڈپٹی وزیر خارجہ آندرے تھامپسن کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ ‘‘ہم نے امریکہ کو واضح انداز میں بتادیا ہے کہ دھمکی بھرے ماحول میں بات چیت کرنا ناممکن ہے ۔ امریکہ روس کو دھمکی دینے کی کوشش نہ کرے‘‘ ۔مسٹر لاوروف نے بتایا کہ ’’دونوں ممالک کو مل کر کھلے ماحول میں معاہدے سے متعلق سبھی مسائل کو حل کرنا ہوگا‘‘۔