نیویارک : اقوام متحدہ نے یوکرین میں ایک ہسپتال پر روس کے حملے کی مذمت کی ہے، جس میں ایک نو عمر ڈاکٹر کی موت ہو گئی تھی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے یومیہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔فرحان حق نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے کوآرڈینیٹر ڈینس براؤن نے یوکرین کے خیرسن کے ہسپتال میں ایک ڈاکٹر کی موت اور 5 طبی عملے کے زخمی ہونے کا باعث بننے والی”روس کی بمباری کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔”نائب ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ” براؤن نے اہم خدمات فراہم کرنے والے انسانوں کو نشانہ بننے پر بھی رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔”یہ بتاتے ہوئے کہ تازہ ترین حملے کا شکار ہونے والا ڈاکٹر “اپنی ڈیوٹی کے پہلے دن ہی دم توڑ گیا”، فرحان حق نے کہا کہ فروری 2022 میں جنگ میں اضافے کے بعد سے عالمی ادارہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 1000 سے زیادہ حملے کیے جا چکے ہیں۔حق نے یہ بھی بتایا کہ اقوام متحدہ کا دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور شہریوں کے تحفظ اور موثر تحقیقات کے لیے بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت “واضح طور پر بیان کردہ ذمہ داریوں کے احترام اور مبینہ سنگین خلاف ورزیوں پر مقدمہ چلانے” کا مطالبہ کرتا ہے۔
حکومت فرانس کا اپنے شہریو ں کا نائجر سے انخلاء کا فیصلہ
پیرس : نائجر میں بغاوت اور اس کے سفارت خانے پر حملے کے بعد فرانس نے اس ملک سے اپنے شہریوں کے انخلا کا فیصلہ کیا ہے۔نیامی میں فرانسیسی سفارت خانے کے حوالے سے ملکی میڈیا کی معلومات کے مطابق فرانس نائجر سے اپنے شہریوں کو نکالنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔سفارت خانہ کی جانب سے ملک میں فرانسیسی شہریوں کو بھیجے گئے پیغام میں بتایا گیا کہ نائجر میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر فضائی طریقے سے انخلاء کی کارروائی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔