ماسکو: روس کے ایک نرسنگ ہوم کی عمارت میں آگ بھڑکنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفتیش کاروں کے مطابق وسطی روس میں واقع اس نرسنگ ہوم کی عمارت میں رات کو آگ بھڑک گئی اور اس دوران 15افراد لکڑی کی اس عمارت کے اندر پھنس گئے، جن میں سے گیارہ افراد آگ میں جھلس کر دم توڑ گئے۔ نذر آتش ہونے والی نرسنگ ہوم کی عمارت وسطی روس کے باش کْرتستان علاقے میں اشبلدینو گاؤں میں واقع تھی۔حکام نے آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ تازہ ترین ا طلاعات کے مطابق آتش فرو عملہ ہنوز آگ بجھانے میں مصروف ہے۔