روس: ہم جوہری میزائلوں کی تنصیب کر سکتے ہیں

   

ماسکو: روس نے کہا ہے کہ امریکی اقدامات کے جواب میں ہم بھی جوہری میزائلوں کی تنصیب کر سکتے ہیں۔روس کے نائب وزیر خارجہ سرگے ریابکوف نے دارالحکومت ماسکو میں 2026 سے جرمنی میںٹام ہاک طویل المسافت کروز میزائل نصب کرنے سے متعلق امریکی فیصلے کے بارے میں ، اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیئے ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق ریابکوف نے کہا ہے کہ امریکہ، جوہری میزائل ٹیکنالوجی میں اضافہ کر رہا ہے اور ہم اس کا جواب دیں گے ۔ ہمیں، منفی سمیت ہر طرح کے حالات کے لئے ، تیار رہنا چاہیے ۔اس سوال کے جواب میں کہ امریکہ نے جرمنی میں طویل مسافت کروز میزائلوں کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے ، کیا روس بھی جواباً بعض علاقوں میں جوہری وار ہیڈ والے میزائل نصب کرے گا یا نہیں؟ ریابکوف نے کہا ہے کہ میں کسی بھی ترجیح سے لاپرواہی نہیں برت رہا۔ روس، نیٹو ممالک کی مشترکہ صلاحیت کو نگاہ میں رکھتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ اسے کیا نصب کرنا ہے ، کہاں اور کس وقت نصب کرنا ہے ۔ یہ چیز کسی کے لئے بھی دھمکی کا مفہوم نہیں رکھتی۔
واضح رہے کہ امریکہ اور جرمنی نے 10 جولائی کو جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ 2026 سے جرمنی میں ٹام ہاک طویل مسافت اسلحے کی تنصیب شروع کر دی جائے گی۔
امریکہ نے جرمنی میں اس نوعیت کے اسلحے کی آخری تنصیب 1990 میں کی تھی۔