بخارسٹ ۔ رومانیہ کے شہر کوسٹینس میں ایک اسپتال میں آگ لگنے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا کے مطابق متعدی بیماریوں کے اس اسپتال میں آگ لگنے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو ئے اور دیگر مریضوں کو اسپتال سے نکال لیا گیا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور حکام کا کہنا ہے ک آگ لگنے کی وجہ کی تحقیق کی جا رہی ہے۔ اس اسپتال میں کورونا کے مریض زیر علاج تھے۔ واضح رہے کہ نومبر 2020ء میں بھی پیاترا نیامٹ شہر میں کورونا وائرس مریضوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔