روڈی شیٹرس غیرقانونی سرگرمیوں سے محفوظ رہیں

   

کوہیر منڈل میں ملزمین کی کونسلنگ ،ٹی نریش کا خطاب
کوہیر۔ 6 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی نریش سب انسپکٹر پولیس کوہیر نے آج پولیس اسٹیشن میں میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع ایس پی اور ڈی ایس پی ظہیرآباد ڈیویژن کی ہدایت پر کوہیر منڈل پولیس اسٹیشن کے حدود میں آنے والے جملہ 24 مواضعات میں مجرمانہ ریکارڈ میں ملوث جملہ 30 روڈی شیٹرس کو احاطہ پولیس اسٹیشن میں اپنے مجرمانہ سرگرمیوں اور دیگر غیرقانونی کاموں میں سے باز رہنے کیلئے کونسلنگ کی گئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اچھے اور صاف ستھرے ماحول میں زندگی گزارتے ہوئے ایک اچھے شہری بننے کی کوشش کریں اور ماضی کے ہر بری عادت سے باز آجائیں اور بہتر اخلاق سے پیش آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ پولیس کی ہدایت نظرانداز کیا گیا تو سخت قانونی کارروائی کا انتباہ دیا۔ انہوں نے پولیس ہر وقت مجرموں کی حمل و نقل پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ انہوں نے اپنی بیوی بچوں کے بارے میں غور و فکر کرتے ہوئے برے کاموں سے دوری اختیار کریں جو کوئی اچھا کردار پیش کرے، ان کی روڈی شیٹ اور ہسٹری شیٹ کو برخاست کرنے کی سفارش کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس موقع پر کوہیر پولیس کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔