نئی دہلی۔ ہندوستانی ٹیم کے سابق بیٹسمین وی وی ایس لکشمن نے کہا ہے کہ روہت شرما کو آسٹریلیاء کے خلاف تیسرے ٹسٹ میں مینک اگروال کی جگہ کھلایا جاسکتا ہے ۔روہت زخمی ہونیکی وجہ سے دورہکے آغاز میں ٹیم میں شامل نہیں ہوسکے تھے لیکن فٹ ہوکر اورقرنطینہکی مدت پوری کرنے کے بعد وہ ٹیم میں شامل ہوگئے اور پریکٹس بھی کی۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں7 جنوری سے تیسرا ٹسٹ کھیلاجائے گا۔لکشمن نے اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ کنیکٹیڈ میں کہا کہ ظاہر ہے کہ ایک بیٹسمینںکو آخری الیون سے باہر رکھا جائے گا اور مجھے امید ہے کہ جنوبی افریقہ سیریز کے بعد روہت کو اوپنر کی حیثیت سے مینک کی جگہ پر کھلایا جائے گا۔ اوپنر کی حیثیت سے بھی ان کا زبردست ریکارڈ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں روہت کی ٹیم میں شامل ہونے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے سکون کی سانس لی ہوگی۔ ٹیم میں ایک تجربہ کار کھلاڑی کی ضرورت ہے ، خاص طور پر وراٹ کوہلی کی عدم موجودگی میں۔ سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لئے ہندوستان کو اس کی ضرورت ہے ۔ روہت یہاں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ مجھے ہمیشہ یہ محسوس ہوتا ہے کہ آسٹریلیائی پچ روہت کے لئے سازگار ہے ۔ اگر وہ نئی گیند سے کھیلتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ ان کے بلے سے سنچری نکلے گی۔یادر ہے کہ مینک اگروال آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی دو ٹسٹ مقابلوں کی چار اننگز میں ناکام رہے ہیں ۔