رچہ کنڈہ پولیس اسٹیشن کو ملک میں اہم مقام

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /26 جون ( سیاست نیوز ) ملک کے 20 سرفہرست پولیس اسٹیشن کی فہرست میں رچہ کنڈہ کو بھی مقام حاصل ہوا ہے ۔ سال 2018 کی رپورٹ میں نمایاں پولیس اسٹیشن کی فہرست جاری کردی گئی ہے ۔ جس میں رچہ کنڈہ کے نارائن پور پولیس اسٹیشن کو 14 واں مقام حاصل ہوا ہے ۔ جبکہ دونوں تلگو ریاستوں سے 7 پولیس اسٹیشن کو مقام حاصل ہوا ہے ۔ پڑوسی تلگو ریاست آندھراپردیش کے 5 اور تلنگانہ سے 2 تلنگانہ میں رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے نارائن پولیس اسٹیشن کے علاوہ نلگنڈہ کے چنتالہ پلی پولیس اسٹیشن کو یہ مقام حاصل ہوا ہے ۔ قومی سطح پر جاری کردہ نمایاں پولیس اسٹیشنوں کی اس فہرست میں سرفہرست مقام راجستھان کے بیکانیر پولیس اسٹیشن کو حاصل ہوا ہے ۔