رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کرونا سے متاثر

   

آرمور۔رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کوویڈ 19 کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر احتیاطی طور پر وقفہ وقفہ سے عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بات کرتے ہوئے ہدایات جاری کررہے تھے اور مکمل احتیاط کرنے عوام سے متعدد مرتبہ اپیل کرتے آرہے ہیں بتایا گیا ہے کہ چند دن قبل جیون ریڈی نے کرونا پازیٹیو پائے جانے والے ڈاکٹر بنتو رام موہن میئر گریٹر حیدرآباد سے ملاقات کی تھی اس طرح معائنہ کروانے پر کرونا پازیٹیو پائے گئے اس کی اطلاع پاکر آرمور حلقہ اسمبلی کی عوام اور رفقاء نے انکو میسج اور دیگر ذرائع کے ذریعہ دعائیہ پیامات بھیجے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا جس پر جیون ریڈی نے اظہار تشکر پیش کیا رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی انکے افراد خاندان کے ہمراہ ہوم ایسو لیشن میں ہیں۔

گھر گھر مشن بھگیرتا کا پانی سربراہ کرنے کی ہدایت
حسن آباد ۔ صدر منڈل پریشد اکناپیٹ ایم لکشمی نائیک نے آج رورل واٹر سپلائی کے منڈل حکام کو ہدایت دی کہ وہ بعجلت ممکنہ اکناپیٹ منڈل کے تمام مواضعات میں موجود مکانات میں گھر گھر مشن بھگیرتا کا پانی فراہم کرنے کے ضروری اقدامات کریں ۔ وہ آج آر ڈبلیو ایس ڈپٹی انجینئیر محترمہ روحینہ تسکین کے ہمراہ مختلف مواضعات کا دورہ کرتے ہوئے مشن بھگیرتا کے کاموں کا جائزہ لے رہی تھی ۔