دوباک: 3 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی دوباک رکن اسمبلی رگھونندن رائو نے آج دوباک میونسپلٹی کے مختلف وارڈس میں پیدل دورہ کیا۔ اس موقع پر عوام نے انہیں مختلف مسائل سے متعلق شکایتیں کیں جس پر ایم ایل ا ے رگھونندن رائو نے دوباک میونسپل کمشنر گنیش ریڈی سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوباک میونسپل کے 17 ویں وارڈ میں درپیش پانی اور سی سی روڈس کی تعمیری کاموں کو فوری طور پر جلد سے جلد مکمل کئے جائیں۔ عوام کی جانب سے دوبارہ شکایت کا موقع نہ دیں۔ کمشنر کو حکم دیا کہ وہ ٹھکیدار سے بات کریں۔ کاموں کو جلد سے جلد مکمل کریں۔ عوام کو بھروسہ دیا کہ وہ ان مسائل کو جلد از جلد حل کریں گے۔ ایم ایل اے کے ہمراہ بالیش گوڑ، وینکٹ گوڑ، دیوی ریڈی، مٹاملا ریڈی، سبھاش ریڈی، مچاسرینواس، پراوین، نہال گوڑ، بی جے پی لیڈران موجود تھے۔