رکن اسمبلی میدک، سرکاری رہائش گاہ منتقل، تہنیت کی پیشکشی

   

میدک ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی میدک کے نو منتخب کانگریسی رکن اسمبلی مائنم پلی روہت نے میدک میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ کیمپ آفس بنگلہ میں منتقل ہوگئے ہیں۔ رکن اسمبلی روہت کی میدک آمد پر ضلع میدک کے محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیدار اور ضلع سطح کے دیگر محلہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی ملاقات کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ صدر ٹی این جی اوز ڈی نریندر، جنرل سکریٹری ٹی این جی اوز مانک راج، انورادھا، اقبال پاشاہ نے بھی گلدستہ پیش کرتے ہوئے اپنا تعارف کروالیا۔ محکمہ اقلیتی بہبود کے آفسر جملا نائک، ڈسٹرکٹ فشریز آفیسر نرسمہا راؤ نے بھی ملاقات کی۔ اقلیتی قائدین جلیل عارف، یحییٰ طاہر، محمد افضل، صادق علی خان، محمد صوفی، محمد خالد، احمد محی الدین تمیز، یوتھ قائدین میسن بن عبداللہ، محمد عمیر اور حافظ سید خواجہ معز الدین، مولانا برکات احمد ندوی، حافظ محمد فصیح الدین نے بھی اقلیتی قائدین کے ہمراہ رکن اسمبلی سے ملاقات کی اور دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر صدر بلاک کانگریس میدک حفیظ الدین، موہن گوڑ، جیون راؤ، سبھاش چندر بوس، بوجاپون، پرشانت ریڈی، سید منیر محی الدین، سپرابھات راؤ، گنگا نریندر کنڈن سریندر گوڑ کے علاوہ میدک اسمبلی حلقہ کے تمام منڈلس، چنتاشنکرم میٹ، نظام میٹ، رامائم پیٹ، پاپنا پیٹ، حویلی گھن پور، میدک منڈل اور میدک ٹاؤن کے ہزاروں کارکن و عوام کے بھی شرکت کی۔ روہت کے ہمراہ ان کی شریک حیات، شیوانی روہت، والدین مائنم پلی ہنمنت راؤ سابق رکن اسمبلی وانی ہنمنت راؤ، بھی موجود تھے۔