کاغذ نگر میں بی جے پی کی پریس میٹ سے مرکزی وزیر کشن ریڈی کا خطاب
کاغذ نگر۔ 23 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر بی جے پی پارٹی افس میں اج بی جے پی پارٹی و رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش بابو کی جانب سے یہ دونوں کا مقصد کیا ہے پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر بھارتیا جنتا پارٹی اسٹیٹ صدر و مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، رکن پارلیمان اس باپو راؤ، بی جے پی پارٹی ضلع صدر ڈاکٹر کے سرینواس، رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش بابو، عادل اباد رکن اسمبلی پائل شنکر، سابقہ ایم پی راٹھوڈ رمیش، پارٹی قائدین کے ستینارائن، ونکٹیش، سری شیلم کے کے علاوہ دوسرے موجود تھے، اس موقع پر بی جے پی پارٹی اسٹیٹ صدر و مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی دور حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کے زیر قیادت میں ہندوستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ کسانوں کو زراعت سے متعلق برقی کی سپلائی بغیر کٹوتی کے ساتھ کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ نوجواروں کو روزگار کی فراہمی، خواتین کی ہم نے فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں کو انجام دیتے ہوئے خصوصی طور پر ٹرپل طلاق سے نجات دلائی گئی، ریاست تلنگانہ میں بی ار ایس پارٹی کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ کانگریس پارٹی اپنے 6 گارنٹیز پر عمل آوری کرنے میں ناکام ہونے کے امکانات روشن ہیں، اور انے والے پارلیمنٹ انتخابات میں ریاست تلنگانہ کے تمام سیٹوں پر بی جے پی پارٹی کامیاب ہونے کا دعوی کیا، اس کے علاوہ حیدراباد رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کو انتخابات میں ناکام کرنا بی جے پی کا اہم ایجنڈا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی دور حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کے زیر قیادت میں ہندوستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، بعد ازا مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے بی جے پی قائدین کے ساتھ مل کر وجے سنکلپ یاترا میں شرکت کرتے ہوئے تلنگانہ بی جے پی پارٹی اسٹیٹ صدر و مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش بابو کو کامیابی دلوانے پر مقامی عوام کو مبارک بادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی سرپورٹاون میں عوامی ترقیاتی کاموں کسانوں کی فلاح و بہبود، اور عوام کو ام و درفت کے لیے سڑکوں کی تعمیراتی کاموں کیلئے بجٹ کی منظوری کرتے ہوئے حلقے کی ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کا بھروسہ دیا۔ کاغذ نگر کے مختلف علاقوں میں بی جے پی پارٹی وجے سنکلپ یاترا کے ذریعہ بی جے پی پارٹی کے دور حکومت میں کیے گئے عوامی ترقیاتی کاموں کے بارے میں شعور بیداری مہم چلائی گئی۔