رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کیخلاف جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج

   

حیدرآباد۔ 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کے خلاف جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ چلو پرگتی بھون احتجاج کے موقع پر پولیس کو فرائض کی ادائیگی سے روکنے کے الزامات کے تحت یہ مقدمہ دائر کیا گیا۔ 351، 353 اور 332 دفعات کے تحت جوبلی ہلز سب انسپکٹر نوین ریڈی کی شکایت پر ریونت ریڈی اور دیگر تین حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پرگتی بھون کے گھیرائو کے سلسلہ میں پولیس نے ریونت ریڈی کو قیام گاہ پر نظربند کردیا تھا تاہم وہ اسی طرح پولیس کو چکمہ دے کر بائیک پر پرگتی بھون پہنچ گئے۔ قیام گاہ کے قریب انہیں روکنے کی کوشش کرنے والے پولیس عہدیداروں اور ملازمین سے ان کی دھکم پیل ہوئی۔ پابندیوں کے باوجود پرگتی بھون پہنچنے پر ریونت ریڈی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔