رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کی چیف منسٹر سے ملاقات اور نمائندگی

   

نظام آباد اور جگتیال میں نوودیا اسکولوں کیلئے اراضی فراہم کرنے کا مطالبہ
نظام آباد: 22/ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن پارلیمنٹ نظام آباد مسٹر ڈی اروند نے جوبلی ہلز میں آج چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے نظام آباد اور جگتیال کے لیے نودیا اسکولوں کی تعمیر کے لیے اراضی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ جگتیال کے رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار کے ساتھ مل کر نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت پیش کی اور ریاستی حکومت سے درخواست کی کہ وہ ان دونوں اضلاع میں نوودیا اسکول کے قیام کے لیے 20 ایکڑ اراضی ایک ہی مقام پر فراہم کریں ۔مسٹر اروند نے نظام آباد پارلیمانی حلقہ میں جاری ریلوے پروجیکٹوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مادھو نگر ROB کو 50 ۔50 فیصد فنڈز کی بنیاد پر منظوری دی گئی تھی، جبکہ آڈوی مامیڈ ی پلی ROB کو مکمل طور پر مرکزی حکومت کے فنڈز سے منظورکئے گئے تھے سابقہ بی آر ایس حکومت نے فنڈز کو استعمال کر لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کنٹراکٹرس کو وقت پر بل نہ ملنے پر شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔جس کی وجہ سے کاموں میں تاخیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کنٹراکٹرس کو بلوں کی منظوری اور کاموں کو جلد مکمل کرنے کی خواہش کی ۔حکومت کی جانب سے ضلع میں موضع جکران پلی ایئرپورٹ کے کاموں کے بارے میں او ایل ایس سروے مکمل کرے اور مرکز کو سروے رپورٹ پیش کرے دوسری طرف جگتیال میں کیندریہ ودیالے منظوری کے مراحل میں ہے اور اس کے لیے بھی جگہ فراہم کرنے کا چیف منسٹر سے مطالبہ کیا رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر سنجے کمار نے رکن پارلیمنٹ اروند کے ساتھ جگتیال ٹاؤن سے متعلق مختلف ترقیاتی پروگراموں کے بارے میں چیف منسٹر سے تبادلہ خیال کیا۔