رکول پریت سنگھ حیدرآبادی ٹیم کی معاون مالک

   

حیدرآباد ۔ رکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی نے کے ایل او اسپورٹس کے ساتھ مل کر ورلڈ پِکل بال لیگ کے لیے حیدرآباد سوپر اسٹارز کے معاون مالک بننے کا اعلان کیا ہے۔ یہ لیگ کل ممبئی میں شروع ہو رہی ہے۔ رکول پریت سنگھ نے کہا کہ پِکل بال دنیا کا تیز ترین پھیلنے والا کھیل ہے اور حیدرآباد سوپر اسٹارز اس کھیل کو ملک بھر میں مزید مقبول بنائیں گے۔ جیکی بھگنانی نے کہا کہ پِکل بال ہر نسل کے لوگوں میں مقبول ہے اور وہ اس کھیل کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ حیدرآباد سوپر اسٹارزکی قیادت مشہورکوچ جانی اینڈریوزکریں گے، جو جانی پِکل بال کے نام سے معروف ہیں۔