رگھونندن راؤ یا ایٹالہ راجندر، اسمبلی میں بی جے پی کا نیا فلور لیڈر کون ہوگا؟

   

حیدرآباد۔/24 اگسٹ، ( سیاست نیوز) پارٹی سے معطلی کے بعد بی جے پی نے اسمبلی میں فلور لیڈر کے انتخاب کی مساعی شروع کردی ہے۔ پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ بیان کے بعد بی جے پی نے راجہ سنگھ کو معطل کرتے ہوئے وجہ نمائی نوٹس جاری کی ہے۔ پارٹی حلقوں میں فلور لیڈر کیلئے ایٹالہ راجندر اور رگھونندن راؤ میں سے کسی ایک کے انتخاب کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ معطلی کے بعد اسمبلی میں بی جے پی کیلئے RRR ختم ہوچکا ہے۔ راجندر اور رگھونندن راؤ پارٹی ارکان کے طور پر باقی ہیں جبکہ تیسرا R راجہ سنگھ معطل ہوچکا ہے۔ 2018 اسمبلی انتخابات میں راجہ سنگھ واحد رکن اسمبلی تھا بعد میں رگھونندن راؤ اور راجندر نے دوباک اور حضورآباد کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔ بتایا جاتا ہے کہ راجندر اور رگھونندن راؤ کے درمیان نظریاتی اختلاف کو دیکھتے ہوئے پارٹی فلور لیڈر کے انتخاب کے بارے میں اُلجھن کا شکار ہے۔ اگر سنیاریٹی کو بنیاد بنایا جائے تو رگھونندن راؤ کو ترجیح حاصل ہوگی کیونکہ راجندر نے ٹی آر ایس سے استعفی دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تاہم رکن اسمبلی کی حیثیت سے وہ رگھونندن راؤ سے سینئر ہیں۔ پارٹی نے راجندر کو حال ہی میں اہم ذمہ داری دی ہے۔ دیگر پارٹیوں سے بی جے پی میں شامل ہونے والے قائدین کے بارے میں فیصلہ کرنے جو کمیٹی تشکیل دی گئی اس کے صدرنشین راجندر ہیں۔ ر