حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : راستہ پر روک کر لوٹ مچانے والے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سی سی ایس بالا نگر کی ٹیم نے اہم کارروائی میں 24 سالہ ٹی گدودھر سنگھ ساکن جگت گیری گٹہ ، 30 سالہ شیخ ناگل میراں عرف گورے اور 31 سالہ انیل کمار ساکنان گنٹور کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ماہ نومبر میں اس ٹولی نے ایک شخص کو لوٹا تھا جب وہ اپنی گاڑی میں سوار بالا نگر کے علاقہ سے گذر رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ گاڑی کو روک کر چاقو کی نوک پر شکایت گذار کو لوٹ لیا ۔ پولیس نے شکایت کے بعد اس کیس کی یکسوئی کے لیے اقدامات کا آغاز کیا اور تحقیقات شروع کردی ۔ سی سی ایس بالا نگر کی ٹیم نے انہیں ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ پولیس کے مطابق یہ ٹولی کل 17 مقدمات میں ملوث ہے جن میں 8 سرقہ و لوٹ ، 5 جبراً وصولی ایک توجہ ہٹاکر کی گئی واردات 2 موٹر سائیکل سرقہ اور ایک چوری شامل ہیں ۔ 17 مقدمات میں اس ٹولی نے دنڈیگل میں 5 ، کوکٹ پلی میں 3 ، کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ ، اللہ پور ، بالا نگر ، مادھاپور ، باجو پلی اور میاں پور میں وارداتوں کو انجام دیا ۔۔ ع