ریاستوں میں کامیابی کے بعد عوام پر بوجھ میں مسلسل اضافہ

   

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ باعث تشویش، اے آئی سی سی ترجمان پون کھیرا کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔8 ۔ اپریل (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ترجمان پون کھیرا نے الزام عائد کیا کہ چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک میں پٹرول اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی اور سابق وزیر محمد علی شبیر کے ہمراہ گاندھی بھون میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پون کھیرا نے کہا کہ پٹرول ، ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے غریب اور متوسط طبقات کا جینا دوبھر کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل پر کانگریس پارٹی پارلیمنٹ اور اس کے باہر مسلسل جدوجہد کر رہی ہے ۔ ریونت ریڈی نے کسانوں سے دھان کی خریدی کا مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی مشکلات کیلئے مرکز اورریاست یکساں طور پر ذمہ دار ہیں۔ اے آئی سی سی ترجمان نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کووڈ اور دیگر امراض سے متعلق ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا ۔ر