نئی دہلی2جون(سیاست ڈاٹ کام )بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے کورونا کی وبا کے پیش نظر ریاستوں کی سرحدوں کو بند کرنے کی کوششوں کو نامناسب بتاتے ہوئے مرکزی حکومت کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ۔مایاوتی نے منگل کو ایک سلسلے وار ٹویٹ میں کہ اکہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے ریاستوں کے درمیان بھائی چارے اور تعاون کی ضرورت ہے ،س کے لئے سرحدیں بند نہیں کی جانی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ حالات کے پیش نظر مرکزی حکومت کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہئے ۔مایاوتی نے کہا،‘‘کورونا کے بڑھتے مریضوں اور اموات کے پیش نظر مرکز اور ملک کے مختلف ریاستوں کے درمیان تال میل اور بھائی چارے کے بجائے ان کے درمیان بڑھتی الزام تراشی اور ریاستوں کی آپسی سرحدوں کو بند کرنا نامناسب اور کورونا کے خلاف عزم کو کمزور کرنے والا ہے ،اس میں مرکز کی موثر مداخلت ضروری ہے ‘‘۔چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے کورونا کی وباء کے خطر کے پیش نظر ریاست کی سرحد بند کرنے کی ہدایت دی ہیں۔کجریوال کے اس فیصلے پر سوال اٹھائے گئے ۔ خصوصاً ہریانہ اور اترپردیش کے قائدین نے اس کی سخت مذمت کی ہے۔