حیدرآباد۔ تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمشنر سی پارتا سارتھی کورونا پازیٹیو ہوگئے ہیں۔ پارتا سارتھی کو بخار ہوگیا تھا اور ان کا معائنہ کیا گیا جس کا نتیجہ پازیٹیو آیا ۔ انہوں نے ان سے رابطے میں آئے افراد سے اپیل کی کہ وہ اپنا ٹسٹ کروالیں۔ انہوں نے گذشتہ مہینے نمس میں کورونا ٹیکہ کی پہلی خوراک لی تھی۔