’ گفٹ اے اسمائیل ‘ کے تحت حکومت کو ایمبولنس کا عطیہ دینے والے وزراء اور عوامی منتخب قائدین سے اظہار تشکر کیا
حیدرآباد :۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے پرگتی بھون سے 9 ایمبولنس گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر کے ٹی آر نے انہیں تحائف پیش کرنے والے ٹی آر ایس ارکان اسمبلی ارکان پارلیمنٹ اور وزراء سے خواہش کی تھی کہ وہ انہیں تحفہ پیش کرنے کے بجائے ’گفٹ اے اسمائیل ‘ کے طور پر حکومت کو ایمبولنس کا تحفہ پیش کریں جو ان کے لیے بہت بڑا تحفہ ہوگا ۔ ابھی تک کئی وزراء نے حکومت کو ایمبولنس کا تحفہ پیش کیا ہے ۔ اس پروگرام کے سلسلے میں وزیر بلدی نظم و نسق نے 9 ایمبولنس گاڑیوں کو جھنڈی لہرا کر روانہ کیا ۔ کورونا کے متاثرین کو ہاسپٹل پہونچانے کے لیے ایمبولنس کا عطیہ دینے والے وزراء سرینواس گوڑ ، ملا ریڈی رکن اسمبلی سیدی ریڈی رکن پارلیمنٹ سرینواس ریڈی اور پارٹی قائد وی نرسمہا ریڈی سے اظہار تشکر کیا ۔ اس کے علاوہ ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی وینکٹیشور ریڈی اور راجندر ریڈی نے ایمبولنس کی خریدی کے لیے 20.50 لاکھ روپئے کے چیکس کے ٹی آر کے حوالے کیے جس پر وزیر بلدی نظم و نسق نے ان دو ارکان اسمبلی سے بھی اظہار تشکر کیا ۔۔