کورٹلہ /25 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ میں کانگریس حکومت اقتدار میں آنے کے بعد کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں جو اعلانات کئے تھے ۔ ریاستی آئی ٹی صنعت منسٹر سری دھر بابو چیرمین کے طور پر جیون ریڈی نے ضلع نظام آباد اور بودھن کی بند شدہ نظام شوگر فیکٹری کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر جواڈی نرسنگ راؤ انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ جواڈی کرشنا راؤ ریاستی قائد نے کھنڈوا پہناکر کسان کمیٹی ممبروں کو تہنیت پیش کی ۔ کرشنا راؤ ریاستی قائد کانگریس کے ہمراہ صدر بلاک کانگریس الوری مہیندر ریڈی ، مسٹر جیٹی لنگم ، مسٹر تروپتی ریڈی ، انجی ریڈی ، مسٹر پی سرینواس ریڈی ، وینکٹ ریڈی ، شیخ محمد ، مسٹر اے رمنا اور کانگریس آئی پارٹی کے قائدین و کارکنوں نے شرکت کی ۔