ریاستی کابینہ کا آج شام اجلاس

   

کئی اہم اُمور پر غور اور فیصلوں کا امکان
حیدرآباد 19 ستمبر (سیاست نیوز ) تلنگانہ کابینہ کا اجلاس 20 ستمبر شام 4بجے منعقد ہوگا اور اس میں اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔چیف منسٹر ریونت ریڈی صدارت کرینگے ۔ اجلاس میںبی سی زمرہ کی درجہ بندی اور تحفظات میں اضافہ کے علاوہ ریاست میں کسانوں کے قرض معافی اسکیم پر عمل کا جائزہ لئے جانے کا امکان ہے ۔ ’ حیڈرا ‘کو قانونی حیثیت دینے کابینہ میں آرڈیننس کی منظوری ہوسکتی ہے۔علاوہ ازیں اجلاس میں انتخابی وعدوں ‘کسانوں کو رعیتو بھروسہ کے ذریعہ 15ہزار روپئے فی ایکڑ فراہمی کے متعلق جائزہ کا امکان ہے ۔ رعیتو بھروسہ رقومات کیلئے 10 ایکڑ زرعی اراضی والے کسانوں کو استفادہ کنندگان میں شامل رکھنے کو منظوری دی جاسکتی ہے۔ ادارہ جات مقامی انتخابات سے قبل بی سی زمرہ تحفظات میں اضافہ کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ نئے راشن کارڈس اور ہیلت کارڈس کی اجرائی پر رہنماخطوط کو منظوری کا امکان ہے۔3