ریاستی کابینہ کا 17 نومبر کو اجلاس

   

حیدرآباد ۔ 14۔نومبر (سیاست نیوز) ریاستی کابینہ کا اجلاس 17 نومبر کو منعقد ہوگا جس میں مجالس مقامی کے انتخابات پر فیصلہ کیا جائے گا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ مجالس مقامی کے انتخابات اور بی سی تحفظات کے سلسلہ میں وزراء سے تجاویز حاصل کرتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کا معاملہ قانونی کشاکش کا شکار ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے کابینہ میں فیصلہ کیا جائے گا ۔ منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کے سوال پر چیف منسٹر نے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ اور اسپیکر کے پاس زیر التواء ہے ۔ بہار اور تلنگانہ میں مجلس کی دو علحدہ پالیسی کے بارے میں پوچھے جانے پر چیف منسٹر نے کہا کہ ہر ریاست کی صورتحال کے اعتبار سے سیاسی فیصلے کئے جاتے ہیں۔ ہم نے جوبلی ہلز میں کئی پارٹیوں کی تائید حاصل کی ہے جن میں مجلس شامل ہے۔ انہوں نے تمام پارٹیوں سے اظہار تشکر کیا۔1