ریاست ، سنہرے تلنگانہ کی طرف گامزن

   

مدہول کے مختلف مقامات پر ترقیاتی پروگراموں سے رکن اسمبلی وٹھل ریڈی کا خطاب

مدہول: حکومت تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے سخت محنت کر رہی ہے اسکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے میرا گاؤں میرا اسکول پروگرام کو پرجوش انداز میں متعارف کرایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول نے شہر مد ہول کے مختلف مقامات پر ترقیاتی کاموں کے لئے سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت تمام طبقات کی ترقی کے اقدامات کر رہی ہے ۔شہر مدہول منور کاپورسنگم بلڈ نگ کیلئے 2.5 دولاکھ پچاس ہزار کی پروسیڈ نگ مد ہول کے ذمہ داران کے حوالہ کیا واضح رہے کہ منور کا پورسنگم بلڈنگ پہلے ہی تعمیر ہو چکی ہے اس کے علاوہ کربلا گراول روڈ کیلئے 25 لاکھ روپے کی پروسیڈ نگ متعلقہ ذمہ دارون کے حوالے کی اسی طرح لاڈ شاہ مسلم قبرستان کی حصار بندی کے لئے 2.25 لاکھ کی پروسیڈ نگ قبرستان کمیٹی کے ذمہ داران کے حوالے کی گئی اور یہاں پر بونڈری وال کا سنگ بنیاد بھی رکھا بعد ازاں میرا گاؤں میرا اسکول کے تحت مدہول تلگو میڈیم پرائمری اسکول اور نئی آبادی اردو میڈیم اسکول پر میراگاؤں میرا اسکول کے تحت تعمیر کی جانے والی عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھا 11 لاکھ روپے سے تلگو میڈیم پرائمری اسکول میں ترقیاتی کام انجام دئے جائیں گے 16 لاکھ روپے سے نئی آبادی پرائمری اسکول میں اس اسکیم کے تحت ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں گے رکن اسمبلی مدہوں نے کہا کہ مدہول میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کے چندرشیکھر راؤ وزیر اعلٰی تلنگانہ کی قیادت میں ریاست سنہرے تلنگانہ کی جانب گامزن ہے منور کا پور سنگم کے لئے رقم کی منظوری کے علاوہ مسلم قبرستان کی حصاری بندی کیلئے بھی پروسیڈنگ متعلقہ ذمہ داران کو دی گئی اسی طرح کربلا روڈ کافی خستہ حال ہے کسانوں کو مشکلات کا سامنا تھا اس مناسبت سے اس روڈ کے کاموں کیلئے 2.5 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی مستقر مدہول پر روڈس کافی خستہ حال تھے گذشتہ مہینہ شردا کالج سے چوک تک سی سی روڈس ڈالی گئی اس طرح گاندھی چوک سے سرکاری دواخانہ مد ہول تک بھی روڈ تعمیر کر دی گئی اور بہت سارے ترقیاتی کام شہر مد ہول کیلئے کرنا ہے انہوں نے کہا کہ مدہول کی عوام کی خواہش پر ایک بہت بڑا گورنمنٹ ہاسپیٹل ، پولیس اسٹیشن کے نزد تعمیر کیا جائے گا جس کی منظوری عمل میں آ چکی ہے اس دواخانہ میں مختلف امراض کے 12 ڈاکٹرس کام کر ینگے مذکورہ دواخانہ سے شہر مدہول کے علاوہ تانور ، باسر ، لوکیشورم ، کنٹالہ ، دیگر منڈلوں کو فائدہ ہو گا میری بہت خواہش تھی کی مدہول میں ایک بہت بڑا گورنمنٹ ہاسپٹل قائم ہواسی بات کو مدنظر رکھتے ہو? دواخانہ کی منظوری عمل میں آئی میرا گاؤں میرا اسکول کے تحت ریاستی سطح پر تلنگانہ حکومت جو کام انجام دے رہی ہے اس کی ہر طرف سے ستائش کی جارہی ہے مرحلہ وارطریقہ سے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کو پورا کیا جائے گا بعدازاں لاڈ شاہ قبرستان کمیٹی کے ذمہ داران کی جانب سے رکن اسمبلی مدہول کی شال اڑھا کر گلپوشی کی گئی اور قبرستان کی حصار بندی کیلئے رقم منظور کر نے پر کمیٹی کی ذمہ داران نے رکن اسمبلی مدہول ، وٹی آر ایس لیڈران کا شکر یہ ادا کیا اس موقع پر افروز خان ٹی آرایس منڈل صدر مدہوں ، سید خالد مخدوم کوآپشن ممبر ، ایم ای او میساجی سر یندر ریڈی ، آراینڈ بی ڈ پٹی ، ایم پی ٹی سی دیوجی بھومیش ، سرینواس گوڑ ، مدہول سر پنچ راجندر کے علاوہ قبرستان کمیٹی کے ذمہ داران جن میں انیس الدین صدر محمد یاسین نا ئب صدر محسن علی جنر ل سیکر یٹری ، فراصت محی الدین خازن عبدالوکیل ٹیچر معین الدین کے علاہ ٹی آرایس لیڈران کی کثیر تعدادموجودتھی ۔