ریاست اتراکھنڈ کی حکومت نے بنائی یونیفارم سول کوڈ کو نافذ کرنے کےلئے بنائی ڈرافٹنگ کمیٹی، سپریم کورٹ کی ریٹائر جج رنجنا دیسائی بنیں چیئرپرسن

   

نئی دہلی: وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی قیادت والی اتراکھنڈ حکومت نے ریاست میں یونیفارم سول کوڈ کو نافذ کرنے کے لئے ایک ڈرافٹنگ کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ اس کمیٹی کی چیئرپرسن سپریم کورٹ کی ریٹائر جسٹس رنجنا دیسائی ہوں گی۔وہیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیو بھومی کی تہذیب کو محفوظ کرتے ہوئے سبھی مذہبی طبقات کو یکسانیت فراہم کرنے کے لئے سپریم کورٹ کی ریٹائر جسٹس رنجنا دیسائی کی صدارت میں یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کے ماہر کمیٹی کی تشکیل کردی گئی ہے۔