ریاست میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ : پنالہ لکشمیا کا بیان

   

حیدرآباد 3جنوری ( این ایس ایس ) سابق صدر پردیش کانگریس پنالہ لکشمیا نے آج مالبہ کیا کہ مرکزی حکومت ریاست میں دوبارہ انتخابات کروائے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام نے جو سوچا تھا نتائج اس کے یکسر مغائر سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات ووٹنگ مشین کی بجاے بیالٹ پیپر پر منعقد کئے جانے چاہئیں۔ لکشمیا نے کہا کہ ووٹر لسٹ سے رائے دہندوں کے نام خارج رہنے کے مسئلہ پر وہ صدر جمہوریہ سے شکایت درج کروائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ چیف الیکٹورل آفیسر نے ووٹرس کے نام غائب رہنے پر سر عام معذرت خواہی کرلی ہے ۔