ریاست میں دو افراد کے کورونا وائرس معائنے منفی رہے

   

حیدرآباد 5 مارچ ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ کو ایک بڑی راحت میں ریاست کے دو افراد کے کورونا وائرس کے معائنے منفی آئے ہیں ۔ حکومت نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے اور عوام خوفزدہ نہ ہوں ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر صحت ای راجندر نے کہا ک دو افراد کے کورونا وائرس کے معائنے کئے گئے تھے جو منفی آئے ہیں۔ ان میں ایک شخص اٹلی سے آیا تھا جبکہ دوسرا صفائی ورکر ہے ۔ ان کے معائنوں کو این آئی وی پونے کو روانہ کیا گیا ہے تاکہ اس کی تفصیلی جانچ ہوسکے ۔ دو معائنوں کے منفی ثابت ہونے پر راحت کا اظہار کرتے ہوئے ایٹالہ راجندر نے کہا کہ ریاستی محکمہ صحت نے گذشتہ کچھ دن انتہائی اضطراب میں گذارے ہیں کیونکہ محکمہ ہمیشہ ہی عوام کی بہتر صحت کیلئے کوشاں رہتا ہے ۔ و زیر موصوف نے یہ امید ظاہر کی کہ ریاست میں یہ وائرس پھیلنے نہیں پائیگا تاہم حکومت کسی بھی صورتحال سے نمٹنے تیار ہے ۔