ریاست میں /17 ستمبر سے متعلق سیاسی سرگرمیاں عروج پر

   

کے سی آر باغ عامہ ، امیت شاہ پریڈ گراؤنڈ اور صدر مجلس ہاکی گراؤنڈ پر خطاب کریں گےحیدرآباد : /16 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست میں /17 ستمبر پر تمام جماعتوں کی سیاست شروع ہوگئی ہے ۔ اتوار کو چیف منسٹر تلنگانہ قومی یکجہتی تقریب مناتے ہوئے باغ عامہ نامپلی میں قومی پرچم لہرائیں گے جبکہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سقوط حیدرآباد کے طور پر صبح 9 بجے پریڈ گراؤنڈ پر جلسہ سے خطاب کریں گے۔ مجلس کی جانب سے دوپہر میں ایک ترنگا ریالی درگاہ یوسفینؒ نامپلی چوراہا سے منظم کی جارہی ہے جو ہاکی گراؤنڈ مانصاحب ٹینک پہونچکر جلسہ میں تبدیل ہوجائے گی ۔ کمیونسٹ جماعتوں سے مسلح جدوجہد کے طور پر تقریب منائی جارہی ہے ۔ کانگریس نے وجئے بھیری جلسہ عام کا اہتمام کیا ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ ایک دن قبل /16 ستمبر کو رات 8 بجے حیدرآباد پہونچ چکے ہیں ۔ ایرپورٹ پر بی جے پی قائدین نے ان کا خیرمقدم کیا جہاں سے وہ جوبلی ہلز سی آر پی ایف ہیڈکوارٹرس پہونچے جہاں وہ شب بسری کریں گے ۔ داخلہ امیت شاہ نے سی آر پی ایف ہیڈکوارٹرس پر شہرت یافتہ کھلاڑی پی وی سندھو و دیگر اہم شخصیتوں سے ملاقات کی ۔ بعد ازاں تلنگانہ بی جے پی صدر و مرکزی وزیر جی کشن ریڈی ، ارکان پارلیمنٹ ڈی اروند ، بنڈی سنجے سابق ایم پی جی ویویک و دیگر قائدین سے ملاقات کی اور ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال اور انتخابی تیاریوں پر تبادلہ خیال کرکے مشورے دیئے ۔ بی آر ایس حکومت کے خلاف عوام میں ناراضگی اور کانگریس حکمت عملی کا توڑ تیار کرنے کا جائزہ لیا گیا ۔ امیدواروں کی فہرست تیار کرنے پر بھی بات ہوئی ہے ۔ ن