لکھنؤ:اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو کہا کہ اس سال بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم میں 35 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے تمام محکموں، اداروں اور تمام شہریوں کو مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔ہفتہ کی شام دیر گئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، وزیر اعلیٰ نے پانچ کالی داس مارگ پر واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سال 2023-24 کے لیے بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کے لیے ضروری ہدایات دیں۔