ریاست کے تمام گاووں کی تصویر بدل کر رکھ دی جائیگی : چیف منسٹر

   

حیدرآباد 13 مارچ ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے آج کہا کہ ریاست میں پلے پرگتی پروگرام کے ذریعہ تمام گاووں کی تصویر ہی بدل کر رکھ دی جائے گی ۔انہو ںنے اسمبلی میں پلے پرگتی پروگرام پر مختصر مباحث کے دوران یہ بات کہی ۔چیف منسٹر نے کہا کہ دیہی معیشت کو مستحکم کرنے اور گاووں کے شہریوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی عوام میں مشن کاکتیہ ‘ ریتو بندھو ‘ 24 گھنٹے مفت برقی ‘ زرعی قرض معافی اور آسرا پنشن کی وجہ سے تحفظ کے احساس میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گاووں کو حکومت کی جانب سے ایک منظم انداز میں ترقی دی جا رہی ہے اور حکومت کا مقصد ریاست کو سارے ملک میں نمبر ایک موقف دلانا ہے ۔ گاووں کے عوام کو گاوں کی ترقی کاحصہ بنانے کیلئے حکومت نے اسٹانڈنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دی ہیں۔