ریاض۔ 16 اگست (نمائندہ سیاست ) سفارت خانہ ہند ریاض میں 79 واں یوم آزادی جشن پورے روایتی جوش و خروش سے منایا کیا۔ سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے پرچم کشائی کرکے یوم آزادی تقاریب کا آغاز کیا۔ سفارت خانہ ہند کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق اس موقع پر سفارت خانے کا وسیع احاطہ ہندوستانی مرد، خواتین، بچون اور سفارت خانے کے عہدارون و اسٹاف سے بھر ہوا تھا۔ قومی ترنگا لہرنے کے بعد سفیر ہند نے صدر جمہوریہ ہند کا قوم کے نام پیام پڑھ کر سنایا۔ اس موقع پر سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے ہند سعودی کے درمیان مستحکم سیاسی، تجارتی، ثقافتی تعلقات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اس میں مملکت میں مقیم ہندوستانی باشندون کے اہم رول کی شتائش کی۔ قبل ازین سفیر ہند نے ایمبیسی احاطہ میں نصب مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی گلپوشی کی۔ سفیر ہند کے خطاب کے بعد ہندوستانی کمیونٹی کے اراکین کی جانب سے کلاسیکل ڈانس اور قومی گیتوں پر مشتمل رنگارنگ کلچرل پروگرام پیش کیا گیا۔ جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر حب الوطنی کے جذبہ کے تحت کمیونٹی اور انڈین ایمبیسی اسٹاف اراکین نے ‘‘گھر گھر ترنگا’’ اور صفائی کے سلسلہ میں منعقد ’’سوچھ ابھیان‘‘ پروگرام میں حصہ لیا۔ سعودی عرب میں جمعہ کی ہفتہ واری تعطیل کی وجہ سے ہندوستانی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے جشن آزادی تقریب میں شرکت کی جن کی مٹھائیوں اور مشروبات سے تواضع کی گئی۔