ریان کو پھٹے اسپورٹس جوتوں نے شہر ت دلادی

   

رباط۔ احمد ریان عمامی ، عمر11 سال ، مراکش کے دارالحکومت رباط میں یعقوب المنصور محلے کا رہائشی ہے، اپنے والدین کے ساتھ ایک سادہ گھر میں رہتا ہے، لیکن بھاگنے کا شوق نے گزشتہ ہفتے اسے رباط کے اطراف میں مشہور کردیا۔ خاص طور پر تامسنا علاقے میں کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینے سے اس کی شہرت کو مزید بڑھا دیا ہے۔یہاں تک سب کچھ معمول کے مطابق تھا تاہم احمد ریان کی پھٹے ہوئے اسپورٹس شوز پہنے ہوئے تصویر لے لی گئی اور وائرل کردیا گیا جس نے مراکشی باشندوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس تصویر کے بڑے پیمانے پر پھیلنے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد مراکش کے کھیلوں کے مداحوں کی طرف سے ہمدردی کی ایک بڑی لہر پیدا ہوئی۔ایتھلیٹکس میں مراکش کے چمپئن سفیان البقالی ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے احمد ریان کی اس تصویر پر سب سے پہلے بات چیت کی۔