ریتو سے پہلے روی اداکارہ امریتا کے پیار میں پاگل تھے!

   

ممبئی: روی شاستری ہندوستان کے مقبول کرکٹرز میں سے ہیں۔ وہ 1983 کے ورلڈ کپ میں ہندوستانی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ روی شاستری نے ریتو سنگھ سے شادی کی لیکن اس سے پہلے ان کے دل میں کوئی اور تھی۔ ہم بالی ووڈ اداکارہ امریتا سنگھ کیبات کر رہے ہیں ۔ یہ سب جانتے ہیں کہ امریتا سنگھ نے سیف علی خان سے شادی کی تھی لیکن سیف سے پہلے اُن کے دل میں روی شاستری تھے۔ امریتا کی اپنی ایک مشترکہ دوست کے ذریعہ روی شاستری سے ملاقات ہوئی تھی اور جلد ہی دونوں کی دوستی گہری ہوتی گئی۔ دونوں کی دوستی آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی اور ایک وقت آیا جب دونوں نے اپنے رشتے کو نام دینے کا فیصلہ کرلیا۔ روی اور امریتا کے درمیان سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا اور دونوں ایک ساتھ اپنی آنے والی زندگی کے خواب دیکھنے لگے تھے۔ دونوں کے گھر والے بھی شادی کیلئے تیار تھے۔ تبھی دونوں کی زندگی میں ایک نیا موڑ آیا جب روی نے امریتا سے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ وہ شادی کے بعد بھی فلمیں کریں۔ روی نے امریتا سے کہا تھا کہ شادی کے بعد وہ بالی ووڈ چھوڑ دیں۔ امریتا کو یہ بات پسند نہیں آئی اور انہوں نے کئی بار اس موضوع پر بات کی لیکن روی شاستری اپنی بات پر اڑے رہے۔ کریئر بنانے کیلئے امریتا سنگھ نے زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا اور روی سے علاحدگی اختیار کر لی۔ یہ امریتا کیلئے بہت مشکل وقت تھا۔ وہ پھر سے فلمی دنیا میں مصروف ہوگئی اور اس دوران امریتا کی ملاقات سیف علی خان سے ہوئی۔ سیف ان سے 12 سال چھوٹے ہیں لیکن دونوں ایک دوسرے کے کافی قریب تھے۔ رخسانہ سلطانہ اور شیویندر سنگھ کی بیٹی امریتا سنگھ اور سیف علی خان نے 1991 میں خفیہ طور پر شادی کرلی تھی۔ دونوں کو دو بچے سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان پیدا ہوئے لیکن 2004 میں امریتا اور سیف کی شادی ٹوٹ گئی۔ اب 66 سالہ امریتا اپنی ادارہ بیٹی کے ساتھ رہتی ہیں۔