بھینسہ۔3 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ منڈل کے موضع چنتل پوری میں صبح کے اوقات میں پولیس طلایہ گردی کے دوران بھینسہ رورل پولیس نے غیر قانونی ریت کی منتقلی کرنے والے تین ٹریکٹروں کو ضبط کرتے ہوئے بھینسہ رورل پولیس اسٹیشن منتقل کردیا رورل سب انسپکٹر پونم چندر کے مطابق چنتل پوری موضع سے غیر مجاز طریقے سے ٹریکٹروں کے ذریعہ ریت کی غیر قانونی منتقلی کی جارہی تھی۔ صبح کے اوقات میں پولیس پٹرولنگ کے دوران مذکورہ تین ٹریکٹروں کو غیر قانونی ریت کی منتقلی میں ملوث ہونے پر بھینسہ رورل پولیس اسٹیشن منتقل کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔