بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے ریاستی حکومت کے بازار، ریستوراں کو پوری صلاحیت کے ساتھ اور سنیما ہالوں کو کھولنے کا فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ اس سے حکومت کا واضح پیغام جاتا ہے کہ اپنی جان کی حفاظت خود کرنی ہوگی۔ کمل ناتھ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج سے ریاست میں بازار اور ریستوراں اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کھل رہے ہیں۔
سنیما گھر بھی کھلنے والے ہیں لیکن خیال رہے کہ صرف 5.2 فیصد آبادی کو ہی ویکسین کی دونوں خوراک لگی ہیں۔ حکومت کا پیغام واضح ہے کہ لوگ اپنی زندگی کی حفاظت خود کریں۔ اس لیے اپنا اور اپنے کنبے کا خیال رکھئے ۔