ممبئی۔ میانک اگروال گوالیار میں یکم تا 5 مارچ تک ایرانی کپ میں 2021-22 رانجی ٹرافی چمپئنز مدھیہ پردیش کے خلاف 16 رکنی ریسٹ آف انڈیا اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے 1-5 مارچ، 2023 گوالیار کے کیپٹن روپ سنگھ اسٹیڈیم میں رانجی کی سابق چمپئنز مدھیہ پردیش کے خلاف کھیلے جانے والے ایرانی کپ کے لیے ریسٹ آف انڈیا اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے، بی سی سی آئی نے پیرکو ایک بیان میں کہا۔ سرفراز خان اپنی بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں ہیئر لائن فریکچر کی وجہ سے انتخاب کے لیے دستیاب نہیں تھے۔آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے ٹورنمنٹ کے لیے بابا اندراجیت کو ان کے متبادل کے طور پر نامزد کیا ہے۔ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے : میانک اگروال (کپتان)، ابھیمانیو ایسوارن، یشسوی جیسوال، یش دھول، بابا اندراجیت، اپیندر یادو (وکٹ)، اتیت شیٹھ، سوربھ کمار، ہاروک ڈیسائی، نودیپ سینی، مکیش کمار، چیتن سکاریا، آکاش دیپ، مایانک ، پلکیت نارنگ اور سدیپ کمار گھرامی۔