ریلوے اسٹاف کو میان آف دی منتھ سیفٹی ایوارڈس

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے پیر کو ایک سیفٹی جائزہ اجلاس کے دوران چوکسی کا مظاہرہ کرنے والے اور بہتر انداز میں ڈیوٹی انجام دینے والے 14 ملازمین کو میان اف دی منتھ سیفٹی ایوارڈس پیش کئے گئے ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں کے مطابق مختلف زمروں سے تعلق رکھنے والے ملازمین جیسے لوکو پائیلٹس ، اسٹیشن ماسٹرس ، ٹیکنیشنس ، پوائنٹس مین ، کی ؍ گیٹ مین اور ٹرئیک ینیٹنرس کو یہ ایوارڈس دئیے گئے ۔۔