ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ٹرین حادثہ میں ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد۔/6 مارچ، ( سیاست نیوز) ریلوے پولیس نامپلی کے بموجب پٹریاں عبور کرنے کے دوران خانگی ملازم فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ محمد لیاقت ساکن بورا بنڈہ آج بورا بنڈہ میں ریلوے پٹریاں عبور کررہا تھا کہ وہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نامپلی نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔