ریلوے کیٹرنگ ، ٹوریزم اسکام میں لالو یادو کو ضمانت

   

نئی دہلی ، 19 جنور ی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کو انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹوریزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی) اسکام میں سی بی آئی کی طرف سے دائر کردہ ایک مقدمہ میں آج ضمانت دے دی۔ 70 سالہ لالو چارہ اسکام میں سزائیں بھگت رہے ہیں لیکن فی الحال بغرض علاج رانچی میں واقع راجیندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینس میں شریک ہیں۔ قبل ازیں وہ ممبئی کے اسپتال میں بھی علاج کرا چکے ہیں۔ خصوصی جج ارون بھردواج نے ایک لاکھ روپئے کے شخصی مچلکہ اور مساوی رقم کی ایک اور ضمانت پر اس راحت کو منظوری دی۔ لالو پرساد یادو کی شریک حیات رابڑی دیوی اور فرزند تیجسوی یادو کو اس مقدمہ میں پہلے ہی ضمانت حاصل ہوچکی ہے ۔