کوویڈ کیسیس کے پیش نظر عہدیداروں کو وزیر ریلوے اشوینی وئشنو کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : کوویڈ کیسیس میں ہورہے اضافہ کے پیش نظر وزیر ریلوے اشوینی وئشنو نے کل مختلف زونس اور ڈیویژنس کے سینئیر عہدیداروں کو ہدایت دی کہ عوام کیلئے ریلوے ہاسپٹلس اور ہیلت انفراسٹرکچر کے استعمال کی اجازت دی جائے اور اس کی سہولت فراہم کی جائے ۔ وئشنو نے ریلوے کے تمام عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ ریلوے اسٹیشنس پر ماسک کے استعمال ، سنیٹائزیشن اور دیگر احتیاطی اقدامات سے متعلق اعلانات کرنے میں اضافہ کیا جائے ۔ انہوں نے ریلوے اسٹیشنس میں ماسک کے بغیر لوگوں کے داخلہ کو روکنے کی خواہش کی ۔ وزیر ریلوے نے ماسک کے استعمال اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے بیداری مہم چلانے پر زور دیا ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔۔