ریل کی پٹریوں پر چھتری لگاکر ایک شخص سوگیا

   

پریاگ راج ۔ پتا نہیں کچھ لوگ کس مزاج کے ہوتے ہیں جن کی حرکتیں دیکھ کر ہرکوئی سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ بھائی یہ کیا ہے؟ ایسا ہی ایک حیران کن معاملہ اتر پردیش کے پریاگ راج سے سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک شخص پتہ نہیں اس کے ذہن میں کیا آیا کہ وہ ریلوے کی پٹریوں کے درمیان سوگیا۔ کسی طرح اس کی جان بچ گئی۔ پریاگ راج سے پرتاپ گڑھ کے راستے ماؤیما کے راستے پرکام سے تھکا ہوا ایک شخص اپنا تولیہ پھیلا کر اس پر چھتری رکھ کر ریلوے ٹریک پر سوگیا۔ اسے اس حالت میں سوتا دیکھ کر ریلوے عہدیدار موقع پر پہنچ گئے۔ وہ شخص گہری نیند میں تھا جب سامنے سے ایک تیز رفتار ٹرین آ رہی تھی۔ لوکو پائلٹ نے ٹرین کو موقع پر ہی روک دیا جس سے اس شخص کی جان بچ گئی۔