ریونت ریڈی اترپردیش میں کانگریس کی مہم چلائیں گے اسٹار کیمپنرس میں پانچ مسلم قائدین شامل

   

حیدرآباد ۔ یکم اپریل (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے اترپردیش میں لوک سبھا کے پہلے مرحلہ کے انتخابات کیلئے اسٹار کیمپینرس کی فہرست جاری کی ہے ۔ 19 اپریل کو اترپردیش میں پہلے مرحلہ کا الیکشن ہوگا جس کیلئے 40 قائدین پر مشتمل اسٹار کیمپینرس کی فہرست تیار کی گئی۔ اسٹار کیمپینرس میں صدر کانگریس ملکارجن کھرگے ، سونیا گاندھی ، راہول گاندھی ، پرینکا گاندھی ، سلمان خورشید ، میرا کمار ، سکھویندر سنگھ سکو ، سدا رامیا ، ڈی کے شیو کمار ، اشوک گہلوٹ ، ڈگ وجئے سنگھ ، سچن پائلٹ ، ریونت ریڈی ، عمران پرتاپ گڑھی ، راج ببر ، عمران مسعود ، م افضل ، ندیم جاوید ، توقیر عالم، الکا لامبا اور دیگر قائدین شامل ہیں۔ اترپردیش میں اسٹار کیمپینر کے طور پر چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کی شمولیت اہمیت کی حامل ہے۔ ریونت ریڈی کو ان کی مقبولیت اور ہندی میں تقریر کی صلاحیت کے سبب اترپردیش میں مہم میں شامل کیا گیا ہے ۔ 1