ریونت ریڈی کو پارٹی صدارت سے محرومی کا خوف: بنڈی

   

حیدرآباد/23 اپریل، ( سیاست نیوز) بی جے پی ریاستی صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ ریونت ریڈی کو پردیش کانگریس صدارت سے محرومی کا خوف لاحق ہوچکا ہے لہذا ان کی آنکھ میں آنسو دیکھے گئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ کانگریس کو منوگوڑ ضمنی چناؤ میں بی آر ایس کی جانب سے رقومات کی فراہمی پر ریونت ریڈی غیر ضروری جذباتی ہوگئے۔ انہیں دراصل پارٹی میں داخلی اختلافات کا سامنا ہے اور انہیں اندیشہ ہے کہ کہیں پارٹی کی صدارت چھین نہ لی جائے۔ سنجے نے کہا کہ ایٹالہ راجندر نے منوگوڑ ضمنی چناؤ میں 25 کروڑ روپئے ریونت ریڈی کو دینے کی بات نہیں کہی۔ انہوں نے کانگریس کو دیئے جانے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہاکہ کرناٹک کے انتخابات میں بی آر ایس کی جانب سے کانگریس کو رقمی مدد کی جارہی ہے۔ر