ریونٹ ریڈی کی دہلی سے واپسی

   

حیدرآباد۔ 6 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے نامزد چیف منسٹر ریونت ریڈی آج رات نئی دہلی سے حیدرآباد واپس ہوئے جہاں ان کا شاندار پیمانے پر خیرمقدم کیا گیا۔ ریونت ریڈی دہلی میں مصروف ترین دن گذارنے کے بعد واپس ہوئے۔ دہلی میں انہوں نے حلف برداری تقریب میں اعلیٰ قائدین کو مدعو کرنے اور کابینی ارکان کی منظوری حاصل کرنے کے بعد خصوصی طیارہ سے واپس ہوئے۔ بیگم پیٹ ایر پورٹ پر سینکڑوں کی تعداد میں قائدین اور کارکنوں نے ریونت ریڈی کا استقبال کیا۔ ریونت ریڈی کے ہمراہ مانک راؤ ٹھاکرے، محمد علی شبیر، سریدھر بابو، سدرشن ریڈی، بلرام نائک بھی حیدرآباد واپس ہوئے۔ ڈی جی پی روی گپتا اور کمشنر پولیس سندیپ شنڈلیہ نے ریونت ریڈی سے ایر پورٹ پر ملاقات کی اور حلف برداری کے انتظامات سے واقف کرایا۔