ریونیو ڈپارٹمنٹ میں کرپشن کی تحقیقات میں کلکٹر اور دیگر عہدیداروں پر شبہات

   

حیدرآباد۔ ملکاجگری کے کیسرا منڈل میں حال ہی میں کرپشن کے ایک معاملے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ ایک ضلع کلکٹر اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کے کئی عہدیدار اس معاملے میں ملوث بتائے جارہے ہیں۔ کیسرا منڈل کے ریونیو آفیسر ناگراجو کو 1.10 کروڑ کے کرپشن معاملے میں اینٹی کرپشن بیورو نے گرفتار کیا ہے۔ اس عہدیدار کو 2011ء میں کرپشن کے ایک دوسرے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ریونیو عہدیدار کے ساتھ ملوث ضلع کلکٹر کے نام کا ابھی تک انکشاف نہیں کیا گیا تاہم اے سی بی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات منظر عام پر آئیں گے۔ اے سی بی کی تحویل میں ملزم ریونیو عہدیدار کی جانب سے دیا گیا بیان کسی طرح میڈیا تک پہنچ گیا جس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ایک ضلع کلکٹر، کیسرا کے آر ڈی او اور تحصیلدار اس معاملے میں شامل ہیں۔ ہنمکنڈہ کے ایم آر او کو استعمال کرتے ہوئے ایک معاملت کی گئی جس میں بھاری رقومات کا لین دین ہوا ہے۔